بھٹکل:12/مارچ (ایس او نیوز)ڈاکٹر یو ، چترنجن ، تمپا نائک سمیت 20ہندؤوں نے اپنی جان کی قربانی دی ہے، ان میں سے کسی کو بھی انصاف نہیں ملا ۔ اننت کمار ہیگڈے 4مرتبہ پارلیمانی رکن منتخب ہونے کے بعد بھی ابھی تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے انہی وجوہات کی بنا آئندہ ودھان سبھا انتخابات میں بھٹکل ودھان سبھا حلقہ سے امیدوار بننے کی کئی لوگوں نے درخواست کی ہے، معاملہ زیر بحث ہونے کی بات خود شری رام سینا کے ریاستی صدر پرمود متالک نے بتائی ۔
پرمود متالک نے ساحل آن لائن سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بھٹکل میں ڈاکٹر چترنجن اور تمپا نائک کے قاتلوں کو ابھی تک پکڑا نہیں گیا ہے، چار مرتبہ منتخب ہونے والے ایم پی اننت کمار ہیگڈے نے اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کیا۔ دہشت گردی کے تعلق سے ابھی تک بھٹکل کانام زندہ ہے ، اس سلسلے میں بھی اننت کمارہیگڈے کوکچھ کرنا نہیں ہوا۔ جب کہ مرکزاور ریاست میں انہی کی حکومت تھی ۔اقتدار پر ہونے کے باوجود جگناتھ شٹی کی رپورٹ کو پیش نہیں کیا گیا ، اس کا فیصلہ کن خاتمہ کرنا ہے تو میں خود وہاں یعنی بھٹکل سے انتخاب لڑنے کے لئے بہت ساروں نے مطالبہ کیاہے۔ اس سلسلے میں سینا کے دیگر لیڈران سے بات چیت کرنے کے بعد ضروری فیصلہ لوں گا۔